لاہوراپریل 15(روزنامہ نظام آن لائن) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ججوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے جج صاحبان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تحریک انصاف اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ججوں کو ڈرانے دھمکانے سے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش ناکام ہو گی پوری قوم ججوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فلفور فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرے اور اُن کو قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کا اقدام کرنے کی کوشش نہ کرے۔